صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 16 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
Leave a Reply