وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیکس سسٹم کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کرنا ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب 9 سے 10 فیصد کے درمیان ہے، ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں کو ساڑھے 13 فیصد تک لانا ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں سے متعلق یہ ہدف ہم نے 3 سال میں حاصل کرنا ہے، ٹیکس وصولی میں ٹیکنالوجی بہت اہم ہے، قوم کے ساتھ نئے اقدامات شیئر کرتے رہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنی ہے، اِن فارمل سیکٹر کو فارمل سیکٹر میں لانا ہے، ٹیکس نظام میں شفافیت لانی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں انسانی مداخلت کم کر رہے ہیں، مجموعی طور پر 71 ارب روپے کا مزید ٹیکس کا پوٹینشل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری بھی رکھنی ہے۔
Leave a Reply