|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مائننگ سیکٹر میں قدرتی وسائل کی دریافت کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔

قدرتی وسائل کی ترقی میں او جی ڈی سی ایل کا کلیدی کردار ہے، جس کی وجہ سے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت ہوئی ہے۔

دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہے۔ یہ دریافت ملکی توانائی کی خود انحصاری میں اضافہ اور توانائی بحران کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مائننگ سیکٹر میں پیش رفت جاری ہے اور مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *