|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب شہید بینظیر بھٹو کے انصاف پر مبنی پاکستان کا وژن حقیقت بنے گا۔ 

 شہید بینظیر بھٹو کی 17ویں یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو  زرداری نے کہا کہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی زندگی جراَت، استقامت اورپاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی، بینظیر بھٹو صرف سیاسی شخصیت نہیں بلکہ مظلوم، محکوم اورپسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح، شہید بینظیر بھٹو بھی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں، انکی مصالحت، مشاورت اور مختلف نقطہ نظرکو سمجھنےکی فلسفیانہ سوچ نے ایک جدید اور  روشن پاکستان کی بنیاد رکھی، شہید بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے انسانی آزادی اورجمہوری اقدار کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں، ہم دہشتگردی، انتہا پسندی اور ملکی استحکام کوخطرے میں ڈالنے والی کسی بھی قوت کےخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم کی عالمی اشوز  پر مہارت مشعلِ راہ ہے، فلسطین اور کشمیر سمیت تصفیہ طلب عالمی معاملات پربی بی شہید کے وژن سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔ 

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جمہوریت اور آئینی حکمرانی کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قوم متحد ہو جائے، بی بی شہید کی زندگی استقامت اور اپنی ذات بھلا کرعظیم مقصد کے لیے خودکو وقف کرنےکا سبق دیتی ہے، بی بی شہید کا خواب ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع پاکستان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کارکنان اورقوم سے بی بی شہید کےجمہوریت، رواداری، سماجی انصاف کےاصولوں سے و ابستگی کی تجدید کی اپیل ہے، بینظیر بھٹو کی زندگی اورقربانی منصفانہ اورمساوی معاشرے کے لیے ان کی جدوجہد کا لازوال ثبوت ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ بیظیر بھٹو کے اس خواب کو حقیقت بنائیں، وہ دن دور نہیں جب بی بی شہید کے انصاف پر مبنی پاکستان کا وژن حقیقت بنے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *