|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستانی تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کر کے ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے اور آئی پی پیز سے ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے شہر تیمرگرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہیں تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے، آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ رقم دے رہے ہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لیے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔ جب تک بجلی کے بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *