|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ /کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم کے مطابق ایسے افراد کا انتخاب کیا جائے گا جو پارٹی کے بنیادی اصولوں کے ساتھ وابستہ ہیں ۔

اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس جھالاوان ہاؤس کراچی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ارگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری صابر بلوچ دیگر ممبران صوبائی وزیر آپاشی میر محمد صادق عمرانی سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج فوکل پرسن برائے وزیراعلی بلوچستان سید محمد اقبال شاہ میر باز محمد کھیتران شریک تھے

اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے صابر بلوچ نے شرکاء کو بریفنگ دی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات اور آئیڈیاز کی روشنی میں پیپلز پارٹی کی بلوچستان بھر میں تنظیم سازی اور دیگر مختلف موضوعات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کیا گیا ۔

اور اس بات کا تہیہ کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم کے مطابق ایسے افراد کا انتخاب کیا جائے گا جو پارٹی کے بنیادی اصولوں کے ساتھ وابستہ ہیں اور پارٹی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑے پارلیمانی پارٹی ہے

ارگنائزنگ کمیٹی پارٹی کو یونٹ سے لے کر صوبائی سطح تک منظم اور مضبوط کرے گی ۔اجلاس میں قائد عوام شہید جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 واں یوم پیدائش پر شہید قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ارگنائزنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس بدھ کے روزہو گی جس میں مزید مشاورت اور فیصلہ کیا جائے گا ۔

اجلاس کے شرکاء نے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔

نواب ثناء اللہ خان زہری نے جھالاوان ہاؤس کراچی میں ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *