جرمن سفارتخانے کے سکینڈ سیکرٹری کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق موت طبی ہے ، تھامس فلڈر دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، جرمن سفارت خانے نے پولیس کو مزید کارروائی سے روک دیاہے ۔
جرمن سفارت خانے کے اہلکار تھامس فلڈر صبح سفارتخانے نہیں آئے اور کال بھی نہیں اٹھا رہے تھے ، عملے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو وہ اندر مردہ حالت میں تھے ۔
Leave a Reply