انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
کیس کے دوران 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔
دوسری جانب پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 13 جنوری کے بعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Leave a Reply