|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

لاہور :  بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان  نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائرکی ہے،  جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 برس سے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظورکی جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *