کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 27دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقے میںدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جسکے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27دہشت گردوں کوہلاک کردیاجبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہوکر بلوچستان کے امن ،استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Leave a Reply