وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال پورے کریں گے تو پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسکن راوی ہاوسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہ ایک سال میں ایک لاکھ گھر بنانے۔ کہا ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نوازشریف کی مہر ہے ۔۔ پانچ سال پورے کریں گے تو پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق اور نادارافراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلئے اسکیم لانےکا بھی اعلان کیا، کہا ہزاروں افراد کو3مرلے کے پلاٹ دیں گے تاکہ اپناگھر بناسکیں۔
مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ اپنی چھت ہاؤسنگ اسکیم دنیاکابہترین منصوبہ ہے۔ منصوبے کو اس طریقے سے بنایاایک سال میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو گھر ملے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے آج 100مستحق لوگوں کوزہرہ ہومزمیں گھرملاہے، ڈھائی ماہ میں مستحق لوگوں کومکمل گھرتیارہوکرمل جائیں گے، جن لوگوں کوگھرملےہیں،وہ گھروں کےمستحق اورحقدار تھے، یہ سارےخواب اورویژن نوازشریف کےہیں،جن کوتکمیل دےرہی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دو کمروں کاگھردیاجارہاہےجس میں سولرسسٹم نصب ہے، ہر100گھروں کےساتھ اسکول، گارڈن، واٹرفلٹرپلانٹ دستیاب ہوگا، منصوبےکیلئےزیادہ اورمشکل شرائط نہیں رکھی گئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جلد ایسامنصوبہ لارہے ہیں ایسے لوگوں کوزمین کاٹکڑافراہم کیاجائے گا، ہزاروں افراد کو3مرلے کے پلاٹ دیں گے تاکہ اپناگھر بناسکیں، میری کوشش ہےنوازشریف کے خوابوں کو محنت سے پوراکروں، عوام جانتےہیں نوازشریف جواسکیم لانچ کریں گےوہ پوری کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کا جدیدترین علاج لارہےہیں، پنجاب میں نئےاسپتال بنائےجارہے ہیں، پنجاب میں بچوں کی سرجریزکی جارہی ہیں، دیگرصوبوں کےبچوں کوبھی سرجری کی سہولت دی جارہی ہے، پنجاب بھرمیں30ہزاربچوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں۔
Leave a Reply