|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

پشاور: اسلام آباد دھرنے میں کنٹینر،گاڑیوں اور ساؤنڈ سسٹم کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد جانے والے بلٹ پروف کنٹینر سے سامان اتار لیا گیا، کنٹینر اتار کر گاڑی و دیگر  2 گاڑیاں 4 ماہ بعد واپس کردی گئیں جبکہ 24 نومبرکو بلٹ پروف کنٹینرکو بھی اسلام آباد میں جلایا گیا یا غائب کردینے پرنقصان ہوا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے نجی ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔

نجی کنٹریکٹرز کے مطابق نجی کنٹریکٹرز نے نقصانات کے معاوضے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے چکر لگانا شروع کردیے ہیں لیکن کئی ماہ گزر نے کے باوجود  نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا ۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فرازمغل  نے  پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ  ٹھیکیداروں نے نقصانات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور 10 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *