|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *