|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امن کی حمایت میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ  وہ اور پوری پاکستانی قوم اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 وزیراعظم نے قطر، سعودی عرب، امریکا، مصر اور دیگر ممالک کی کوششوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔ ان کے مطابق القدس شریف کو دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی مسئلے کا پائیدار حل ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *