لا ہو ر /کوئٹہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں اتنی ہی فکر بلو چستان اور دیگر صوبے کے بچوں کیلئے بھی ہے ،
ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں پہلے پاکستانی ہیں،بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طلبہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے بلو چستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طلبہ کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ میںبہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں
بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوںکافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی ،
بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیکس دینے کا بھی جائزہ لیا جائے گاجہاں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت رہی ترقی وہاں پر ہوئی ، نواز شریف کے 3مرتبہ وزارت عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر گیاہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کیلئے بہت محبت ہے ، بلوچستان پاکستان کیلئے جانیں دینے والے شہدا کی سرزمین ہے۔
Leave a Reply