|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل سمیت 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درجنوں بھر آئینی درخواستوں کا سماعت کل 27 جنوری کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو ملک بھر سے وکلاء نمائندہ تنظیموں بلوچستان بار کونسل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی بار ایسوسی ایشن لاہور بار ایسوسی ایشن کراچی بار ایسوسی ایشن سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیت درجنوں بھر وکلاء سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سول سوسائٹی خواتین تنظیموں مزدور تنظیموں نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھاہے۔

بلوچستان بار کونسل سمیت تمام درخواست گزاروں نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ اور ممبر بار کونسل قاسم علی گاجزئی و دیگر شرکت کریں گے۔