|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

پاکستان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے ایک بیان میں ون چائنا پالیسی پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی  میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا تعلق باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہے، پاک چین تعلقات بنیادی مسائل پرحمایت اورعلاقائی استحکام کےعزم پرمبنی ہیں۔

پاکستان نے سوڈان کے علاقے الفریش میں سعودی اسپتال پر حملے کی سخت مذمت کی،رجمان دفترخارجہ کا حملے میں70افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، کہا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ سوڈان تنازع صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، پاکستان کا سوڈان کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *