|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،آئندہ بجٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی اشارے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں،2023کی نسبت ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے،حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں،ملکی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بزنس کونسل کے وفد سے سیرحاصل اور مفید گفتگو ہوئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *