|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

بھارت میں ایک ڈاکٹر کی بے حسی اور غفلت کے باعث 60 سالہ بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں قائم ایک نجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں ایک بزرگ خاتون کو دل میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔

 ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریض کے بجائے سوشل میڈیا پر ریلز دیکھنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے 60 سالہ پرویش کماری  نامی بزرگ خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

 ڈاکٹر کی یہ غفلت اسپتال میں لگے سی سی ٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بے یار و مددگار موجود ہے، ڈاکٹر کے بجائے نرس اور دیگر عملے نے خاتون کو دیکھا لیکن بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ خاتون دنیا سے رخصت ہوگئی۔

خاتون کی موت کے بعد بیٹے کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو  ڈاکٹر نے بیٹے کو ہی تھپڑ جڑ دیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے فوری اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کو گرفتار کیا اور ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *