|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2025

فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ہر رکن کو5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔

اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ماہانہ 2لاکھ 18 ہزار روپے ہی وصول کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔