|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے حامی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے حامی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) میں سابق ججز ناصر الملک، تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، ن لیگ نام فائل کرنے کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری، اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی بھی گزشتہ روز بانی چیئرمین عمران خان سے سابق ججز اور بیوروکریٹس کے ناموں پر مشاورت ہوئی تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے اوریا مقبول جان کے نام پر غور کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *