|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

تحریک انصاف نے اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کی دعوت مستردکردی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا ہے۔ حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت،اسلئے مذاکرات نہیں چل سکے۔

عمرایوب نے کہا کہ سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں، ہم نے سنجیدگی سے مذاکرات شروع کیے تاہم حکومت نے مطالبات نہیں مانے، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات سے متعلق واضح کیا کہ ہم نے کبھی دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے منظوری آجائے پھر وہ ہمارے پاس آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف والے آج بھی رابطے میں ہیں، رابطے منقطع نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کا دور ہونا تھا تاہم پارلیمانی کمیٹی نہ بنانے پر عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *