|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق صوبائی اسمبلی ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے حکام ارکان کو بریفننگ دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔

اجلاس میں وزیر اعلی / قائد ایوان میر سرفراز بگٹی قواعد انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر (D)170 کے تحت تحریک پیش کریں گے کہ صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کی بابت معزز اراکین اسمبلی کو تفصیلی ان کیمرہ بریفننگ دینے کی بابت بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ہال ( چیمبر ) کو کل ایوان کی مجلس تشکیل دی جائے۔

جس کے بعد محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے صوبہ میں امن امان کی صورتحال کی بابت معزز اراکین اسمبلی کو تفصیلی بریفننگ دی جائے گی۔

اجلاس سے قبل بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام تمام وزراء ، مشیران ، پارلیمانی سیکرٹریز و اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ن کسی بھی شخص ( پی ایس ، پی اے یا کوئی اور مہمان کو ہمراہ نہ لائیں۔ چونکہ ان کیمرہ بریفننف کے دوران وزراء ، مشیران وزیراعلی ، پارلیمانی سیکرٹریز و اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی اور امن وامان سے متعلق بریفنگ دینے والے محکموں کے آفسران کے علاوہ باقی کسی بھی شخص کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *