|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے ۔

 کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے واضح کیا کہ امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔