خضدار: خضدار میں اغواء کاروں سے بازیاب کروائی گئی خاتون آسمہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات اغوا کاروں سے بازیاب ہونے والی خاتون آسمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا عدالت نے آسمہ بی بی کو ان کی رضامندی سے خاندان کے حوالے کرنے کی اجازت دیدی۔۔بعدازاں آسمہ بی بی کو ان کے بھائی عطاء اللہ جتک کے حوالے کردیا گیا ۔
اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی آغا عمر احمد زئی ،ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی بھی موجود تھے ۔
Leave a Reply