|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کہتے ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران مشکلات کے باوجود انڈسٹریز کی گروتھ حوصلہ افزاء ہے، حکومتی کوششوں سے شرح سود میں کمی اور معاشی استحکام آیا، یہ پیشرفت انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی، انڈسٹریز کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم  نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز نے گزشتہ ایک سال کے مشکل حالات میں بہت اچھا رسپانس دیا، شرح سود میں کمی کے پیچھے بہت سی کاوشیں بھی شامل ہیں، مشکل حالات کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا، انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر یہ پیشرفت ممکن نہ تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ برآمدات کے فروغ میں صنعتوں کا کردار بہت اہم ہے، حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، انڈسٹریز کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *