|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2025

سوراب:  زہری سے جبری لاپتہ افراد کی لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی گزشتہ چھ روز سے سوراب زیروپوائٹ کے مقام پر جاری دھرنا ختم،

لواحقین سے مذاکرات کامیاب کوہٹہ کراچی مرکزی شاہراہ سوراب کے مقام سے تمام تر ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا، دوسری جانب یاد رہے کہ سوراب میں گزشتہ 2 روز سے بند موبائل فون سروس بھی بحال کردیا گیا ہے

مذاکرات حکومت بلوچستان کی ہدایت کے تحت ڈپٹی کمشنر سوراب جناب ذوالفقار علی کرار کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین سے طویل مذاکرات آخر کار کامیاب

جس کے نتیجے میں کراچی کوئٹہ آر-سی-ڈی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا مذاکراتی ٹیم میں ایس پی سوراب محمد ایوب اچکزئی و دیگر شامل تھے۔