|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا

اور عوام کو سفری سہولیات بہترین طریقے سے فراہم کی جائیں گی افسران ایسے تمام اقدامات اٹھائیں جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہو۔

یہ بات انہوں نے بدھ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سیکرٹری پی ٹی اے عبدالمجید جونیجو اور ٹیم پی ٹی اے نے ان کا استقبال کیا۔

سیکرٹری پی ٹی اے عبدالمجید جونیجونے انہیں ادارے کی کارکردگی، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری پی ٹی اے عبدالمجید جونیجو نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے عوام کے لئے محفوظ اور باوقار سفری سہولیات مہیا کرنے میں سرگرم عمل ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کے آنے سے مزید مستحکم ہوگا۔

پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی نے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بلوچستان میں سفری سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور عوام کو سفری سہولیات بہترین طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔ میر لیاقت علی لہڑی نے مزید کہا کہ ایسے تمام اقدامات بروائے کار لائے جائینگے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹروں کا اعتماد بحال ہو۔

دورے کے اختتام پر سیکرٹری پی ٹی اے نے پارلیمانی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی اے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *