|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

امریکی خلائی ادارے اور فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے مشترکہ طور چاند پر پہلے 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ بنایا تھا۔

امریکی نجی کمپنی Intuitive Machines کے آئی ایم 2 نامی مشن کے ذریعے نوکیا کے تیار کردہ 4 جی ایل ٹی ای سسٹم چاند کی سطح پر بھیجا گیا۔

مگر 6 مارچ کو آئی ایم 2 مشن پہلو کے بل چاند پر اترا اور کمپنی نے 7 مارچ کو مشن فوری ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس طرح نوکیا کا 4 جی نیٹ ورک تو چاند پر نصب نہیں ہوسکا مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے چاند پر پہلے سیلولر نیٹ ورک کو پہنچا دیا ہے۔

آئی ایم 2 لینڈر کے اندر اب بھی نوکیا کا نیٹ ورک موجود ہے اور کمپنی کے مطابق باکس میں موجود نیٹ ورک کامیابی سے  کچھ وقت تک کام کرتا رہا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے نیٹ ورک کی کامیاب آزمائش کی جس نے کمانڈز موصول کی اور Intuitive Machines کے زمینی اسٹیشن کو ڈیٹا بھیجا۔

کمپنی کے مطابق نیٹ ورک مکمل طور پر فعال رہا مگر وہ صرف 25 منٹ تک آن لائن رہا جس کے بعد پاور ختم ہوگئی۔

اس 4 جی سسٹم کو ایچ ڈی ویڈیوز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھیجنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ نیٹ ورک بہت زیادہ درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور خلائی ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آئندہ برسوں میں ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا اور 4 جی نیٹ ورک ان کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *