ہری پور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2 سال کے دوران ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو 4 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بنا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کچھ بھی بہتری نہیں کرسکتی بلکہ معیشت تباہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ اور 2 سال کے دوران ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو 4 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی جبکہ کرپشن بڑھ گئی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ سندھ کا پانی بھی یہ چولستان کے صحراؤں میں لے کر جانا چاہتے ہیں۔ وفاق خیبر پختونخوا کے 1100 ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔
Leave a Reply