امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیر پختونخوا میں دہشتگرد حملے معمول ہیں۔
دہشتگردی میں شہریوں، فوج اور پولیس کو اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، دہشتگرد ماضی میں امریکی سفارتکاروں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
امریکی حکومت کے اہلکاروں کو زیادہ خطرات کی وجہ سے بڑے اجتماعات میں شرکت سے منع کیا گیا ہے۔
Leave a Reply