|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے قومی شاہراہوں این 25 کراچی، خضدار ، خضدار کچلاک ،چمن روڈ کو دو رویہ بنانے اور این 85سوراب گوادر کی مرمت سے متعلق این ایچ اے کی جانب سے پیش کی گئی پراگریس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے این ایچ اے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ این 25 کراچی خضدار کوئٹہ چمن روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر جلد اور بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں ،

قومی شاہراہ این 85کے باقی کاموں کو انجام دے کر اگلی سماعت پر اس کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ و ہ درکار فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نصیر احمد بنگلزئی ،اے اے جیز نصر ت بلو چ اور مس سلمیٰ عبدالفتح ،شیخ محمد علی ایڈووکیٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب نصیب ترین کے ہمرا ہ ، چیئر مین این ایچ اے محمد شہر یا ر سلطا ن ، این ایچ اے کے نجیب اللہ کا کڑ ایڈووکیٹ،بشارت حسین ممبر (مغربی زون )، جی ایم (بلو چستان ویسٹ زون گوادر ) سید اشرف علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)این ایچ اے کوئٹہ عبدالمنان ، ایڈیشنل سیکرٹری بشیر کھیتران اور ڈپٹی چیف پی ڈی اینڈ ایس آئی ڈویژن فیضان علی پیش ہو ئے ۔سماعت کے دوران بینچ کو بتایا گیا

کہ وزیراعظم پاکستان نیشنل ہائی ویز سے متعلق جاری سڑکوں کی جلد تکمیل کے لئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ عوام کو تمام تر سہولیات میسر آسکیں ۔

انہوں نے بتا یا کہ بلو چستان میں بہت سے منصوبے جا ری ہیں جن میں این 25کرا چی ،خضدار ، خضدار کچلاک ، چمن روڈ نوکنڈی ماشکیل روڈ ، ہو شاب ،آواران،خضدار روڈ این 85سی پیکروڈ ڈی آئی خان ژوب روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں

خاص طور پر این ایچ اے کی طرف سے قومی شاہراہ این 25کراچی ، خضدار ، کوئٹہ ، چمن روڈ کو دورویہ کرنے کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ این 25اور این 85کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس معاملے کو دیکھا جارہا ہے اور اگلی سماعت تک پیش رفت رپورٹ دائر کرنے کے لئے انہیں مہلت دی جائے ۔

اس موقع پر ایڈیشل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے درکا ر فنڈز و دیگر کی تفصیلا ت بتا ئی،

چیئرمین این ایچ اے نے پلاننگ کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور منصفانہ تجویز پیش کی کہ اسلام آباد پہنچ کر وہ سیکرٹری پلاننگ کمیشن کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کریں گے اور قومی شاہراہوں این 25کو دو رویہ اور این 85کی مرمت اور بلوچستان میں این ایچ اے کے جاری قومی شاہراہوں کے منصوبوںکو بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے ۔

اس موقع پر بنچ نے پلاننگ کمیشن آ ف پا کستان کو ہدایت کی کہ وہ بلو چستان میں این ایچ اے کے جا ری اسکیمز کیلئے درکا ر تمام تر فنڈز کو یقینی بنا ئیں اور اس با بت اگلی سما عت پرپیش رفت رپورٹ پیش کی جا ئیں ۔اس موقع پر ممبرا ین ایچ اے بلو چستان نے بھی قومی شاہرا ہ این 25سے متعلق پرا گریس رپورٹ جمع کرا ئی جسے ریکارڈکا حصہ بنا دیا گیا

بنچ نے ممبر این ایچ اے کے خضدار کھڈ کو چہ سیکشن اور اراضی کے حصول سے متعلق پروسیڈنگز با رے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیاجس پر چیئر مین این ایچ اے نے کہا کہ وہ خضدار، کھڈ کو چہ ،کو ئٹہ روڈ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور اراضی سے متعلق نوٹس لیں گے ۔

اس موقع پر این ایچ اے کے حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ این 25کرا چی ، خضدار ، کو ئٹہ ، چمن روڈ کی بروقت تکمیل کو ترجیحی بنیا دوں پر ممکن بنا ئیں ۔

اس کے ساتھ سی پیک روڈ این 85سوراب گوادر روڈ کی بقایا تعمیر و مرمت سے بلو چستان کے لوگوں کو مشکلا ت اور حادثات کا سامنا ہے

سما عت کے دوران جی ایم (بلو چستان ،ویسٹ )گوادر سید اشرف علی نے بھی پراگریس روپورٹ جمع کرا ئی جس سے ریکارڈ پر لیا گیا اسے با قی ماندہ کا م کی تکمیل اور اس بابت اگلی سما عت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی میونسپل کمیٹی حب کے چیف آفسر کی جا نب سے بھی رپورٹ جمع کرا ئی گئی جس کی درخواست گزار و دیگر کو کاپیاں فرا ہم کر نے سمیت ریکارڈ پر لیا گیا اوربعد ازاں کیس کی سما عت 14اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *