|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار بار ایوان میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، مگر دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔

وزیراعلی نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ غربت یا حقوق کا نہیں، بلکہ مظلوموں اور معصوم شہریوں کا ہے، جن کے خلاف ٹارگٹڈ حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ہمیشہ ماں کی طرح اپنے عوام کی حفاظت کی ہے اور اب بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کے سربراہان کے نام چھپائے جا رہے ہیں، اور اس کے باوجود دہشتگرد بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کنفیوژن سے نکلنا ہوگا کہ دہشتگرد بات چیت کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ اس ملک کو توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، اور اس کا سختی سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ اس سنگین مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کوئی سوشو پولیٹیکل مسئلہ نہیں ہے اور یہ جنگ اب گھر گھر پہنچ چکی ہے، جس کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا بلوچستان میں آپریشن حل نہیں تو پھر ان جھتوں کا کیا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *