وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔
ایک بیان میں انہوں نے جعفر ایکسپریس کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور آپس کی لڑائیوں سے پرہیز کریں، کیوں کہ انتشار کی سزا 24 کروڑ عوام کو ہو گی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ہم مل کر دہشت گردی کو شکست دیں۔
اپوزیشن کے ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ہم نے ہمیشہ مذاکرات کو ویلکم کہا ہے۔
حکومتی ترجیحات کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو حکومت معاشی ترقی چاہتی ہے تو ہمیشہ سیاسی درجۂ حرارت کم دیکھنا چاہتی ہے۔
جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے پرانے دوست ہیں، وہ ناراض ہوں گے نہ ہی ہم انہیں ناراض ہونے دیں گے۔
Leave a Reply