|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

وفاقی وزیرمواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جغرافیائی اہمیت کے حامل خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دانستہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز کی منفی کارروائیاں خوف وہراس پھیلانے کے لئے ہیں۔ دہشت گردی کےعفریت کا مقابلہ کرنے کےلئے سب یک جان ہیں۔ پاکستانی قوم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اس سے قبل صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان شیخوپورہ میں سابق وزیر اور جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالدمحمود کی رہائش گاہ گئے اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ عبدالعلیم خان نے مرحومہ کےدرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی  کی۔

بلدیاتی اراکین اور یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات  کی اور این اے 117 میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پروفاقی اظہار تشکر کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *