پاک افغان سرحد پر امیگریشن کمپیوٹر سسٹم پھر خراب ہوگیا۔ افغانستان کے لئے پیدل آمد ورفت آج بھی معطل رہے گی۔
امیگریشن حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم پھر خراب ہوگیا، سسٹم کی مرمت کے لئے انجنئیرز کو طلب کر لیا گیا، آج سسٹم کی مرمت مکمل کر لی جائے گی۔
افغانستان کو پیدل آمد ورفت آج بھی معطل رہے گی، جبکہ اگلے روز پیدل آمد ورفت بحال ہوگی،21 فروری کو افغانستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطا 10 ہزار مسافر آمد ورفت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاک افغان طورخم سرحد کو دو روز قبل 25 دن بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قبائلی جرگے نے متنازع تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ افغان جرگہ نے 17 مارچ تک سرحد کھولنے کی مہلت مانگی تھی۔
Leave a Reply