اسٹار لنک سروسز جلد پاکستان میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسپیس ایکٹیوٹی ریگولیٹری بورڈ کی اسٹار لنک کو این او سی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے پاکستان میں شروع ہونے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لائسنس کے اجراء میں تمام این او سی حاصل کرلیے گئے، اسٹار لنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس اجراء ہونے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سروس فراہمی کیلئے ریگولیٹری بورڈ کی این او سی لازمی تھی، این او سی ملنے کے بعد پی ٹی اے لائسنس کیلئےعمل درآمد شروع کرے گا۔
Leave a Reply