وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سےم تعلق حکومتی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بجلی سستی کرنے کیلئے جامع، مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومتی ترجیح قرار دیا۔ کہا شمسی توانائی سےمتعلق حکومتی پالیسی اورترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پیداواری کمپنیز کے خاتمے سے متعلق قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔ کہا بجلی نرخوں میں کمی کیلئےجامع اور مؤثرحکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ پاورسیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔ شمسی توانائی سےمتعلق حکومتی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پیداواری کمپنیزکےخاتمے سے متعلق قانونی اوردیگر امور جلد از جلد طے کیےجائیں۔
Leave a Reply