|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورت حال اور صوبے مین امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔

دوران اجلاس دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو مؤثر بنانے اور تمام سیکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *