|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے اور مغرب طے کرچکی ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جب کہ شاہراہ فیصل کراچی پر 13 اپریل کو مارچ کریں گے اور 20 مارچ کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو 20 اپریل کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف عالم اسلام میں ماہ رمضان کے بعد عید منائی، فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر بھی بچوں پر اسرائیل نے بمباری کی، فلسطینی بچے جو میدان میں کھیل رہے تھے ان پر بم برسائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے سارے ہسپتالوں کو تہس نہس کردیا گیا ہے اور مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، مسلم ممالک میں اگر غیرت ہوتی تو اسرائیل درندگی نہ کرتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دو ریاستی نظریہ کو ماننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے، غزہ کو پہلے ہی 80 سے 90 فیصد تباہ کردیا گیا، غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک خاموش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، مغرب طے کرچکی ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی، غزہ صورتحال پر مغرب کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *