|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد  آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ معیشت میکرو سطح پر مستحکم ہوگئی ہے، اُمید ہےآنے والے مہینوں میں مزید فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بہت محنت کی گئی، چند دن پہلے بجلی کی قیمتوں میں اجتماعی کاوشوں سے کمی کی۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *