|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2025

وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری،  معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔

 پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات ہو گی ۔  دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو بیلاروس کے صدر نے دعوت دی تھی۔

نوازشریف کے دورہ بیلاروس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ساتھ ہیں ۔ شریف برادران بیلاروس کے بعد برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔ شہبازشریف دورہ برطانیہ کےبعد وطن واپس آ جائیں گے ۔ تاہم نوازشریف لندن میں کچھ دن قیام کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *