|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کا محور نئی نیوکلیئر ڈیل ہوگا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نئے نیوکلیئر معاہدے پر بھی بات چیت متوقع ہے، براہ راست مذاکرات میں عمانی وزیر خارجہ ثالث کا کردار ادا کریں گے۔

امریکہ غیر ضروری مطالبات بند کرے تو معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران باہمی احترام پر مبنی بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران براہ راست بات چیت ہوگی، امریکی صدر کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف روس کے صدر سے ملاقات کے بعد ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے عمان پہنچ گئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *