|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرنے والے وفد میں کانگریس کے ارکان جیک برگمین،  ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری۔ قائمقام امریکی سفیر نیٹالی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون انہتائی ضروری ہے۔

پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس انسدادِ دہشتگردی میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

امریکی وفد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور اجاگر کرنا  ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *