|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے امریکی ٹیرف پر بات چیت کریں گے جوابی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔

برطانوی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ آگے بڑھنے کے لائحہ عمل پر غور کرنا ہو گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پریشان کن ہے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں ٹرمپ نے اضافی ٹیرف کے اطلاق کو 90 روز کے لیے موخر کر دیا۔

ابتدائی طور پر امریکہ کی جانب سے پاکستان پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *