|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کےقریب پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔ دو پائلٹ معمولی زخمی ہوگئے۔

تربیتی طیارہ فنی خرابی کےباعث گرکرتباہ ہوا۔ طیارہ لڈن روڈ کےقریب فصلوں میں گرا۔ طیارے کےدونوں پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکےاپنی جان بچا لی۔

 اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *