امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی صدر نے عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی ملاقات کو سراہا اور مذاکرات پر عمان کے سلطان سے اظہارِ تشکر کیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو عمان کے سلطان سے ایران مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں بات چیت کی جو ہفتے کو عمان میں ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے ذریعے جوہری پروگرام ختم کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر امریکی صدر نے حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Leave a Reply