|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے  انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں،  پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو  وہ معافی تلافی کرنے لگے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ  نے مزید کہا کہ  پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *