|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جوقانون کے مطابق مقدمات قائم ہوئے ہیں ان کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ عدالتیں جو فیصلہ کریں گی اس پرسرتسلیم خم ہوگا۔

پنجاب بارکونسل میں تقریب کے بعد میڈیا سےگفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا جب فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے۔ سرکاری پراپرٹی جلائیں گے۔ پولیس کی گاڑیاں جلائیں گے تو آپکو پھول نہیں پہنائے جائیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چھبیسویس ویں آئنی ترمیم کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت نہیں، کچھ ہوا تو تمام سیاسی جماعتیں اور پارلیمنٹ بیٹھ کرسوچیں گی۔

وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم ایک سٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کیلئےکی گئی، میرا نہیں خیال کہ 26ویں ترمیم کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *