|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے لیویز فورس کے تمام اہلکاروں اور اثاثہ جات کو ایک ہفتے کے اندر ضلعی پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق، وفاقی و صوبائی دونوں سطحوں پر کام کرنے والے لیویز اہلکاروں اور ان کے زیرِ استعمال اثاثہ جات کو ضلعی پولیس افسران کے سپرد کیا جائے گا۔

اس عمل کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا لازم ہوگا۔مزید برآں، محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ حوالگی مکمل ہونے کے بعد وصولی کی تصدیق کے لیے متعلقہ دستاویزات (ریسیوینگ لیٹر)محکمہ داخلہ بلوچستان سے شیئر کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *